ایوب ٹیچنک ہسپتال ایبٹ آباد میں کرپٹ عناصر کیخلاف تاحال کاروائی نہ کیے جانے پر ملازمین نے ہڑتال کرنے کی دھمکی دے دی

muhammad ali محمد علی پیر 11 دسمبر 2017 06:32

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 9 دسمبر2017ء) ایوب ٹیچنک ہسپتال ایبٹ آباد میں کرپٹ عناصر کیخلاف تاحال کاروائی نہ کیے جانے پر ملازمین نے ہڑتال کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد کے سب سے بڑے ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں بورڈ آف گورنرز کی جانب سے کرپٹ عناصر کیخلاف کاروائی نہ کرنے پر ہسپتال کے ملازمین سراپا احتجاج ہیں۔

(جاری ہے)

خیبرپختونخواہ کے محکمہ صحت کی جانب سے ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے بورڈ آف گورنرز کو متعدد مرتبہ کرپٹ عناصر کیخلاف کاروائی کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

تاہم تاحال ان احکامات پر عمل نہیں کیا گیا۔ اس تمام صورتحال میں ہسپتال کے ملازمین سراپا احتجاج ہیں۔ ہسپتال کے ملازمین کی جانب سے محکمہ صحت کے احکامات پر عمل درآمد نہ کروانے کی صورت میں ہڑتال کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :