شریف برادران کو عالمی سازش کے تحت پھنسوایا جا رہا ہے،سی پیک کے منصوبے کو ناکام بنانے کی کوششیں کی جارہی ہیں،2018کے انتخابات میں کارکردگی کی بنیاد پر دوبارہ اقتدار میں آئیں گے، تبدیلی نعروں سے نہیں ووٹ سے آتی ہے،

وزیر مملکت طلال چودھری کا بار ایسوسی ایشن جڑانوالہ کے وکلاء سے خطاب

ہفتہ 9 دسمبر 2017 23:31

شریف برادران کو عالمی سازش کے تحت پھنسوایا جا رہا ہے،سی پیک کے منصوبے ..
جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 دسمبر2017ء) وزیر مملکت طلال چودھری نے بار ایسوسی ایشن جڑانوالہ کے وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شریف برادران کو عالمی سازش کے تحت پھنسوایا جا رہا ہے ۔سی پیک کے منصوبے کو ناکام بنانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ 2018کے انتخابات میں کارکردگی کی بنیاد پر دوبارہ اقتدار میں آئیں گے۔ تبدیلی نعروں سے نہیں ووٹ سے آتی ہے۔

ن لیگ پر ملک سے غداری اور نعو ذ با اللہ تو ہین رسالت کے فتوے لگا ئے جا رہے ہیںجس میں کو ئی صدا قت نہ ہے۔ مسلم لیگ ن نے ہر دور میں دین اسلام کے فرو غ کیلئے اپنا مو ثر و فعا ل کر دار ادا کیا۔مگر چند مفا د پر ست سیا ستدان اپنے سیا سی مقا صد حا صل کرنے کیلئے ملک میں جلا ئو گھرا ئو کی سیا ست کو فرو غ دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

مذہب کی آ ڑ میں لو گو ں میں انتشا ر پھیلا یا جا رہا ہے۔

قو م با شعو ر ہو چکی ہے عوام نے دھرنو ں اور مذہبی انتشا ر پھیلا نوں والو ں کو یکسر مستر د کر دیا ہے اور اپنی ناکامی دیکھ کر ن لیگ کے ووٹ بنک کو ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے مگر انہیں کچھ حاصل نہ ہوگا۔ عمرانی ، قادری اور زرداری اتحاد سے ن لیگ کو فرق نہیں پڑتا ۔ دھرنوں کی سیاست نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ، حکومت کی موثر پالیسیوں کی بدولت دیہی علاقوںمیں سڑکوں کی بحالی کے منصوبہ جات اور صحت کی بہتر سہولتیں فراہم ہو رہی ہیں اور دیہادتوںمیں سوئی گیس کی فراہمی ن لیگ کا تاریخی کارنامہ ہے۔

مسلم لیگ ن نوازشریف کی قیادت میں متحد ہے ۔ طلال چودھری نے مزید کہا کہ ملک میں اداروں کو آپس میں لڑاکر ن لیگ کے خلا ف عوا م کو اکسا یا جا رہا ہے۔ حکومت نے دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتی اور لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کرکے اپنے وعدے کو پورا کیا۔وزیر مملکت داخلہ طلا ل چو ہدری نے با ر ایسو سی ایشن جڑانوالہ کی بہتری کے لئے اڑھائی کرو ڑ رو پے کی گرا نٹ کا اعلا ن کرتے ہوئے منصو بہ جا ت کو جلد شروع کر نے کی متعلقہ محکمو ں کو ہدا یا ت جا ری کی جس پر وکلا ء برا دری نے وزیر مملکت طلا ل چودھری کا شکریہ ادا کیا۔ قبل ازیں صدر با ر را نا محفو ظ احمد خا ں ، جنرل سیکرٹری شہزا د عاصم اعوان نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :