خورشید شاہ کی دنیا بھر کے ممالک کے سربراہان سے دنیا میں قیام امن کے لیے اپنا کردار ادا کر نے کی اپیل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جو فیصلے کیے ہیں وہ شیطانیت کے فیصلے ہیں وہ شیطانیت کے جھگڑوں کو جنم دینا چاہتے ہیں جس کے خلاف نہ صرف مسلم ممالک میں احتجاج ہورہا ہے بلکہ یورپی ممالک خود امریکہ میں مزاحمت ہورہی ہے عالم اسلام کو پیچھے دھکیلنے کی سازش دنیا کے لیے خطرناک ثابت ہوگی ،قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کاتقریب سے خطاب

ہفتہ 9 دسمبر 2017 23:30

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 دسمبر2017ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے دنیا بھر کے ممالک کے سربراہان سے بطور اپوزیشن لیڈر اپیل کی ہے کہ وہ دنیا میں قیام امن کے لیے اپنا کردار ادا کریںان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں طلباء وطالبات کے درمیان سیرت النبی کوئز پروگرام کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خورشید شاہ نے مزید کہاکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جو فیصلے کیے ہیں وہ شیطانیت کے فیصلے ہیں وہ شیطانیت کے جھگڑوں کو جنم دینا چاہتے ہیں جس کے خلاف نہ صرف مسلم ممالک میں احتجاج ہورہا ہے بلکہ یورپی ممالک خود امریکہ میں مزاحمت ہورہی ہے عالم اسلام کو پیچھے دھکیلنے کی سازش دنیا کے لیے خطرناک ثابت ہوگی انہوں نے کہا کہ عالم اسلام آج پھر دوبارہ خطرات سے دوچار ہے اور اتنے بڑے خطرات اس سے پہلے درپیش نہیں تھے اور عالم اسلام کے اسی اتحاد کی ضرورت ہیاور شیطانیت سے مقابلے کا وقت آچکا ہے اور اس اتحادکی ضرورت ہے جیسا 1974 میں ذوالفقار علی بھٹو نے قائم کیا تھا انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں ملکی وغیر ملکی میڈیا کو سیاست سے ہٹ کر دنیا میں امن کے لیے کردار ادا کرنا چاہییے انہوں نیکہا کہ کچھ عناصر کے اسلام کو غلط طریقے سے پیش کرنے کا خمیازہ آج ہم بھگت رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں امن اسی وقت قائم ہوسکتا ہے جب ہم ایک دوسرے کے مذاہب کا احترام کریں اگر کوئی ہمارے مذہب کا احترام نہیں کرے گا تو پھر ہم سوچنیپرمجبور ہوجائیں گے ان کا کہنا تھا کہ میری دعا ہے کہ رب العزت اس ملک اور دنیا میں امن قائم کرے