صوبائی حکومت کھیلوں کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات اٹھار رہی ہے ،سپورٹس کے لیے خطیر رقم مختص کردی ہے،مقابلہ انسان کے اندر نظم وضبط پیدا کرتا ہے ،عوام کی بلاامتیاز خدمت کو اپنا فرض سمجھتے ہیں‘ عبیداللہ جان بابت

ہفتہ 9 دسمبر 2017 23:30

لورالائی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2017ء) صوبائی مشیر جنگلات وجنگلی حیات عبید اللہ جان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کھیلوں کے فروغ کے لیے بھر اقدامات اٹھار رہی ہے ،سپورٹس کے لیے خطیر رقم مختص کیا ہے ،عوام کی بلا امتیاز خدمت کو اپنا فرض سمجھتے ہیں ،مقابلہ انسان کے اندر نظم وضبط پیدا کرتا ہے،ان خیالات کااظہار انہوں نے لورالائی میں آل بلوچستان ملک عبدالغفار شبوزئی فٹبال ٹورنامنٹ کے اختتامی میچ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، آل بلوچستان مرحوم عبدالغفار شبوزئی فٹبال ٹورنامنٹ کے سلسلے میں فائنل میچ فخر افغان باچا خان فٹبال کلب لورالائی اور خیبرافغان فٹبال کلب ژوب کے درمیان کھیلا گیا جو کہ باچا خان فٹبال کلب لورالائی نے صفر کے مقابلے میں ایک گول سے جیت لیا، باچاخان کے کھلاڑی سلیم خان نے گول کرکے اپنی ٹیم کو کامیابی دلادی ٹورنامنٹ میں قومی ترانہ بھی پیش کی گیا، فائنل میچ کے مہمان خصوصی کمشنر ژوب ڈویژن ڈاکٹر سید سیف الرحمن اور صوبائی مشیر جنگلات عبیدا للہ جان بابت تھے۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں ڈپٹی کمشنر لورالائی دائود خان،ڈی آئی جی پولیس لورالائی ریجن عبداللہ خان احمدزئی ،ایس پی لورالائی نور محمد بڑیچ، ایکسین پی ایچ ای جہانگیر شاہ چیئرمین میونسپل کمیٹی نعمت جلالزئی کونسلرز کھلاڑیوں صحافیوں اور شہر یوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی، اس موقع پر صوبائی مشیر عبیدا للہ جان بابت ،کمشنر ژوب ڈویژن ڈاکٹر سید سیف الرحمن ڈپٹی کمشنر دائود خان ، نعمت جلالزئی اور دیگر نے ونر ،رنر کھلاڑیوں پریس کلب کے صدر محمد عثمان اور دیگر میں انعامات شیلڈ تقسیم کئے، فٹبال ٹورنامنٹ کے ریفری کے فرائض پارالدین اتمانخیل جبکہ میچ کمشنر زمان چینگزی تھے ۔

فائنل میچ کے تقریب سے سابق چیئرمین ڈی ایف اے میرالحق، ڈی ائی جی پولیس لورالائی ریجن عبداللہ خان احمدزئی ،چیئرمین میونسپل کمیٹی نعمت جلالزئی نے بھی خطاب کیا، اس موقع پر صوبائی مشیر عبیدا للہ جان بابت خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے اپنے تمام وسائل کے ساتھ ساتھ سپورٹس کے لئے بھی رقم مختص کی ہے تاکہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کو بھی فروغ دے سکیں اور فٹبال صحت کے لیے ایک اچھا گیم ہے ،کھیلوں سے انسانوں میں نظم و ظبط پیدا ہوتا ہے ہماری حکومت ایک جمہوری حکومت ہے اور ہم صحیح طریقے سے تبدیلی لارہے ہیں، کوئی جھوٹ سے تبدیلی نہیں لاسکتا، انہوں نے کہا کہ ہم لورالائی کے عوام کے بلا امتیاز خدمت کو اپنا فرض سمجھتے ہے ہم کسی زی و خیلی کے سیاست کے قائل نہیں ہے ہم نے عوام کو میرٹ پر روزگاردئیے ہیں،اس موقع پر مہمان خصوصی کمشنر ژوب دویژن ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقابلہ انسان کے اندر نظم و ضبط پیدا کرتا ہے، ہمیں سپورٹس کے ذریعے دنیا کو یہ پیغام دینا ہے کہ ہم ایک مضبوط منظم اور ایک پرامن قوم ہے اور سپورٹس کے ذریعے ہم اپنے طلباء و طالبات کو بھی شامل کریں تاکہ وہ بھی ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں ،اس موقع پر کمشنر نے آئندہ سال لورالائی میں آل پاکستان فٹبال ٹورنامنٹ منعقد کرانے اور ٹورنامنٹ کمیٹی کئے لئے ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا جبکہ اس موقع پر صوبائی مشیر جنگلات عبیداللہ جان نے ٹورنامنٹ کمیٹی کے لیے دو لاکھ روپے ونر کے لئے بیس ہزار اور رنر ٹیم کئے لئے دس ہزار روپے دینے کا اعلان کیا ،اس موقع پر چیئرمین میونسپل کمیٹی نعمت جلالزئی نے رنر ٹیم کے لئے دو ہزار روپے اور ونر ٹیم کئے تین ہزار روپے دینے کا اعلان کیا۔