جامع حیدری مسجد سے مردہ باد امریکا و اسرائیل، بیت المقدس کی حمایت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی

ہفتہ 9 دسمبر 2017 23:30

سکھر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2017ء) جامع حیدری مسجد سے مردہ باد امریکا و اسرائیل، بیت المقدس کی حمایت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی ، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین ضلع سکھر کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل احسان علی شر ایڈوکیٹ لغاری اور دیگر رہنما کر رہے تھے، احتجاجی ریلی منارہ روڈ سے ہوتی ہوئی شالیمار تک پہنچی جہاں رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کے ہم امریکا و اسرائیل کی سخت لفظوں میں مذمت کرتے ہیں اور جب تک ہماری سانس میں دم ہے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت نہیں بننے دینگے . قبلہ اول بیت المقدس ہمارا ایمان ہے، اس مقدس جگہ میں کبھی بھی نجس امریکا و اسرائیل کو نہیں آنے دینگے �

(جاری ہے)

�.

متعلقہ عنوان :