پاکستان سنی تحریک سکھر کیجانب سے میلاد شریف کا پروگرام

ہفتہ 9 دسمبر 2017 23:30

سکھر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2017ء) پاکستان سنی تحریک سکھر کیجانب سے ڈھولن خان میرانی کی رہائش گاہ پر میلاد شریف کا پروگرام منعقد ہوا،جاری کرد اعلامیہ کیمطابق پروگرام سے سندھ کے صوبائی صدر علامہ نوراحمد قاسمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یر و شلم کو دارالحکومت بنانے والے ذہنی مریض ہیں امریکی صدر نے صلیبی جنگ چھیڑنے کے خطرناک منصوبے پر کام شروع کردیا ہے امریکا اور اسرائیل کا انجام عبرت ناک ہوگا بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت بنانے کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور اسلام دشمن قرار دیتے ہیں عالم اسلام غاصبانہ اور اسلام مخالف فیصلے کسی صورت قبول نہیں کریں گے امریکی صدر کے فیصلے کے خلاف عالم اسلام میں شدید غصہ پایاجاتا ہے ا س موقع پر علماء بورڈ کے رکن حافظ محمد مٹھل قاسمی ،پریل سولنگی ، محمد رضوان قادری ، محمد سہیل میمن ،عبدالماجد قادری ، کاشف راجپوت و دیگر موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :