ملک بھر کی تاجر برادری نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے اعلان کو مسترد کردیا

ہفتہ 9 دسمبر 2017 23:30

سکھر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2017ء) ملک بھر کی تاجر برادری نے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے اعلان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ نے مقبوضہ بیت المقدس اسرائیل کا دار الحکومت تسلیم کرکے عالم اسلام کے مسلمانوں کے خلاف کھلی جارحیت کی ہے اور دنیا بھر کے مسمانوں کے جذبات مجروح کیے ہیں، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق اس سلسلے میں آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے چیئرمین حاجی محمد ہارون میمن نے سکھر میں منعقدہ تاجروں کے مذمتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کا مسلمانوں کے خلاف جارحانہ رویہ پوری دنیا کے امن کو خطرے سے دوچار کرنے کے مترادف ہے اجلاس میں مختلف تاجر تنظیموں کے عہدیداروں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے چیئرمین حاجی محمد ہارون میمن نے تمام مسلم ممالک سے اپیل کی کہ وہ اپریکہ کا سفارتی اور سوشل بائیکاٹ کرے اب وقت کا تقاضہ ہے کہ اسلامی برادری اپنی علیحدہ مسلم اقوام متحدہ مسلم ورلڈ بینک بنانے کا اعلان کرے اور مسلم ممالک اپنے وسائل دنیا بھر کے مسلمانوں کی فلاح وبہبود کیلئے استعمال کریں۔