شہباز شریف کی اسلام آباد میں خفیہ ادارے کے سربراہ سے ملاقات

muhammad ali محمد علی ہفتہ 9 دسمبر 2017 22:38

شہباز شریف کی اسلام آباد میں خفیہ ادارے کے سربراہ سے ملاقات
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔9دسمبر2017ء) شہباز شریف کی اسلام آباد میں خفیہ ادارے کے سربراہ سے ملاقات ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی شہباز شریف نے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں کئی اہم سیاسی ملاقاتیں کی ہیں۔

(جاری ہے)

سیاسی ملاقاتوں کے بعد ہفتے کی شب کو شہباز شریف نے خفیہ ادارے کے سربراہ کیساتھ خفیہ ملاقات بھی کی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کی مزید تفصیلات معلوم نہیں ہو سکیں۔ ذرائع کا دعوی ہے کہ مسلم لیگ ن پر پڑنے والے شدید سیاسی دباو کے باعث شہباز شریف نے خفیہ ادارے کے سربراہ سے اہم ملاقات کی ہے۔

متعلقہ عنوان :