سندھ کے تمام بچوں و نوجوانوں کو اسکولوں، کالجوں، تکنیکی اداروں اور یونیورسٹیوں کے ذریعے معیاری تعلیم کی فراہمی یقینی بنانے کا خواہاں ہوں، مراد علی شاہ

ہفتہ 9 دسمبر 2017 22:34

سندھ کے تمام بچوں و نوجوانوں کو اسکولوں، کالجوں، تکنیکی اداروں اور ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2017ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ وہ صوبہ سندھ کے تمام بچوں و نوجوانوں کو اسکولوں، کالجوں، تکنیکی اداروں اور یونیورسٹیوں کے ذریعے معیاری تعلیم کی فراہمی یقینی بنانے کا خواہاں ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہم تعلیمی نصاب سے نفرت ، تشدد،عسکریت پسندی ،انتہاپسندی کو فروغ دینے والی بدعوانیوں کا خاتمہ کریں گے۔

یہ بات انہوں نے ہفتہ کے روزپی اے ایف کی جانب سے زیبسٹ میں منعقدہ 14ویں کانووکیشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر تقریب میں چانسلر ڈاکٹر عزرا فضل پیچوہو، وائس چیئرمین مسٹر آفتاب شابان میرانی، بورڈ آف ٹرسٹیز کی صدر مس شہنا ز وزیر علی، ڈاکٹر الطاف مکتی، زیبسٹ فیکلٹی، والدین ، اساتذہ و طلباء نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ اعلیٰ ادارہ (زیبسٹ) انکی لیڈر شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے اس وڑن کے تحت قائم کیا تھا کہ پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کو فروغ حاصل ہو۔

انہوں نے کہا کہ میں صوبہ سندھ سے تعلق رکھتا ہوں اور میرے لیے سندھ کے نوجوان،مرد و خواتین ہمارے سماجی، معاشی، ثقافتی اور سیاسی زندگی کے آنے والے لیڈرز ہیں۔ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو جوکہ زیبسٹ کی بانی تھیں کہ پیغام کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محترمہ نے ملک کے نوجوانوں کو لیے ایک سمت کا تعین کیا۔انہوں نے کہا کہ وہ اس بات سے بخوبی آگاہ ہیں کہ زیبسٹ نے شروع سے اپنا ایک تعلیمی معیار برقرار رکھا ہے اور سکھانے کے جدید طریقوں سے استفادہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ زیبسٹ طالب علموں کے درمیان قیادت کی مہارت کو فروغ دینے میں ابھر کر سامنے آیا اور اس نے کمیونٹی کی ترقی میں نمایاں و اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نوجوان گریجوئیٹ آج یہاں شہید ذوالفقار علی بھٹو کے الفاظ شیئر کرنا چاہوں گا کہ انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان کے لوگوں کی بڑی تعداد کو ٹیکنالوجیکل اسکلز میں مہارت حاصل کرنی چاہیے، انہوں نے کہا کہ میں پاکستان میں اول درجہ کی سائنس چاہتا ہوں کیوں کہ اس سے کم ناقابل قبول ہے اور میری یہ خواہش ہے کہ پاکستان ٹیکنالوجی کے تمام پہلوؤں میں خودکفیل ہو۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ میں صوبہ سندھ کے تمام بچوں و نوجوانوں کو اسکولوں، کالجوں، تکنیکی اداروں اور یونیورسٹیوں کے ذریعے معیاری تعلیم کی فراہمی یقینی بنانے کا خواہاں ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہم تعلیم سب کے لیے کے خواہاں ہیں تاکہ غربت اور بے روزگاری کا خاتمہ ہوسکے۔انہوں نے پاسنگ آؤٹ طلباء کو ان کی تعلیم کامیابی سے مکمل ہونے پرمبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ کوآپ کے ادارے کی جانب سے متعین کردہ چیلجنز کے نبردآزما ہونے کے لیے سخت محنت کرنا ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ آپ اپنی عملی زندگی کے چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے اچھے طریقے سے تیار ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم تعلیم میں اصلاحات لارہے ہیں اور چند رہنما اصول وضع کیے ہیں ، انہوں نے کہا کہ تعلیم بغیر کسی تفریق کے سب کے لیے ایک جیسی ہوگی۔ ہمارا تعلیمی نظام معاشرے سے غریب و امیر ، مرد چاہے عورت کے فرق کو مٹادے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہر شہری کو تعلیم کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کا پورا پورا موقعہ ملے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے تعلیمی نظام میں طول و عرض ہوں کہ وہ سائنس و جدید علوم کے ذریعے تنگ نظری کا مقابلہ کرتے ہوئے آگے بڑھیں اور ترقی کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم مدرسا کاؤنسل کے ساتھ بات چیت کی ہے تاکہ تمام مدارس میں جدید تعلیم متعارف کرواسکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کو بڑے بڑے چیلجنز کا سامنہ ہے جس میں ماحولیاتی ، بڑھتی ہوئی آبادی کی شرح جس سے ہمارے وسائل متاثر ہورہے ہیں اور بڑھتی ہوئی آرگنائیزیشن جیسے چیلجنز کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ جان کر خوشی ہوئی ہے کہ آج 1000 سے زائد طلباء نے زیبست سے گریجوئیشن کی ڈگری حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زیبسٹ کا شاندار ٹریک رکارڈ ہے اور اس کا مستقبل شاندار ہے اور یہ ملک کے تین اولین بزنس اسکولوں میں سے ایک ہے۔ اس موقع پر زیبسٹ کے چانسلر ، بورآف ٹرسٹیز کے صدر نے بھی خطاب کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے گریجوئیٹس کو ڈگریاں دی۔#

متعلقہ عنوان :