سی پیک اور ون بیلٹ ون روڈ جیسے اقدامات سے ملک خوشحالی و ترقی کی جانب گامزن ہو گا سب کو اس کا خیرمقدم کرنا چاہیے،

مشترکہ خوشحالی کے اس منصوبے کے ذریعے 800ملین افراد کی غربت مٹائی جا سکتی ہے،صوبائی وزیر کوآپرٹیو ملک محمد اقبال چنڑ

ہفتہ 9 دسمبر 2017 22:23

بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 دسمبر2017ء) صوبائی وزیر برائے کوآپرٹیو ملک محمد اقبال چنڑنے کہا ہے کہ سی پیک اور ون بیلٹ ون روڈ جیسے اقدامات سے ملک خوشحالی و ترقی کی جانب گامزن ہو گا سب کو اس کا خیرمقدم کرنا چاہیے،مشترکہ خوشحالی کے اس منصوبے کے ذریعے 800ملین افراد کی غربت مٹائی جا سکتی ہے، بیمار ذہنیت کے حامل اس منصوبے کے بارے میں غیر یقینی صورتحال پیدا کرنے کے مشن پر گامزن ہیں،اس کے ذریعے وہ عالمی امن اور ترقی میں معاونت نہیں کررہے،۔

وہ ہفتہ کو محکمہ تعلیم میں اپیکا کے زیر اہتمام کنونشن سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ پورے جنوبی ایشیاکوغربت،عدم مساوات اور عدم ترقی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے،ون بیلٹ ون روڈاور سی پیک خوشحالی کے مشترکہ ثمرات لئے انہی چیلنجز کا حل پیش کرتے ہیں، ایسا منصوبہ جس کا مقصد عوام کو بااختیار اور خوشحال بنانا ہے،اس کے بارے میں شکوک وشہبات پیدا کرنے سے پرہیز لازم ہے، پاکستان کے عوام اور تمام قومی مکاتب فکر کے لوگ کاپاکستان کی معیشت اور سیاسی نظام کے لئے سی پیک کے گیم چینجر ہونے پر بھرپور اتفاق ہے اور پوری قوم اتحاد کی طاقت کیساتھ منصوبے کی افادیت کے پیش نظرتمام تر سازشوں کو زائل کرنے کیلئے یکسو ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اپیکا کے تمام جائز مطالبات تسلیم کیے جا ئے گے اس موقع پر صوبائی وزیر نے اپیکا کی جانب سے چیف ایگزٹیو آفیسر تعلیم مقبول گجر لائف ٹائم ایچیومنٹ ایوارڈ دیا اس موقع پر اپیکا پنجاب کے سیکرٹری جنرل فخرالرحمن اظہر نے صوبائی وزیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ملک اقبال چنڑ نے اپیکا کے مطالبات کی منظوری کے لیے مثبت کردار ادا کیا ہے

متعلقہ عنوان :