حکومت ملک میں امن و امان کی بحالی کیلئے علما مشائخ کے مطالبات تسلیم کرے‘بابر سلہری

ہفتہ 9 دسمبر 2017 22:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 دسمبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) ٹائیگرفورس کے مرکزی صدربابر سلہری نے پیرحمیدا لد ین سیالوی کے فیصل آباددھرنے کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت علما مشائخ کے مطالبات تسلیم کرئے،ملک میں تحفظ ختم نبوت پر بہت سی تحریک پیداہو چکی ہیںاورلاکھوںنوجوان تحفظ ختم نبوت پرکٹ مرنے کو تیار ہیں، پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اور رہیگا، فیض آباد دھرنے میںشہاد توں کی ذ مہ دار انتظامیہ اور پولیس ہے اور یہ ریاستی دہشتگردی ہے جس پر حکومت فورن ایکشن لے۔

(جاری ہے)

اور ملک میں دوبارہ دھرنے شروع ہونے سے پہلے حکومت کامیاب مزاکرات کر کے سمجھداری کا مظاہرہ پیش کرے۔ اگر حالات پر قابو نہ پایا گیاتو ملک کے مزید حلات خراب ہو جائیں گے۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) ٹائیگرفورس کے مرکزی صدربابر سلہری نے کہا کہ کررڑوں نوجو ا نوں کا دل نبی پاک کے لیے دھڑکتاہے۔ اورانہوں نے کہاکہ فیصل آباد ختم نبوت کا نفرنس میںہزاروں نوجوانوں کیساتھ شرکت کریںگے۔

متعلقہ عنوان :