فکس اٹ کے بانی عالمگیر اور ان کے ساتھیوں کیخلاف ریڈ زون میں ہنگامہ آرائی اور کار سرکار میں مداخلت سے متعلق کیس کی سماعت

ہفتہ 9 دسمبر 2017 22:07

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 دسمبر2017ء) کراچی کی مقامی عدالت میں فکس اٹ کے بانی عالمگیر اور ان کے ساتھیوں کیخلاف ریڈ زون میں ہنگامہ آرائی اور کار سرکار میں مداخلت سے متعلق کیس کی سماعت ہفتہ کو ہوئی،عدالت نے وکلا کی عدم حاضری کے باعث عالمگیر اور ان کے ساتھیوں کی ضمانت میں بائیس دسمبر تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عالمگیر خان نے کہا ہے کہ سب کو پتہ ہے کہ کراچی میں قبضہ کرنے میں بااثر لوگ شامل ہیں۔ شادی ہالوں پر قبضہ کر کے لوگوں نے اپنا کاروبار چمکایا پانی کا مسئلہ تو اب سپریم کورٹ بھی دیکھ رہی ہے۔ کچرے کا مسئلہ ہو کثیر المنزلہ عمارتوں کا مسئلہ ہو اب عدالتیں ہی معاملات دیکھ رہی ہیں جب سارا کام عدالتوں نے ہی کرنا ہے تو ایسی انتظامیہ کا کیا فائدہ ہے،انہوں نے کہا کہ ہم نے سوچ لیا ہے۔ ہم بھی لوگوں کے مسائل کیلئے سندھ ہائی کورٹ میں درخواستیں دائر کریں گے اور ذمہ داروں کی نیندیں عدالتوں کے ذریعے اڑائیں گے۔ #

متعلقہ عنوان :