لیسکو چیف کی میٹر ریڈرز کو موبائل فون رجسٹریشن کے ساتھ درست فیڈر کوڈ کے اندراج کی ہدایت

ہفتہ 9 دسمبر 2017 22:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2017ء) لاہور الیکڑک سپلائی کمپنی (لیسکو )کے چیف ایگزیکٹو واجد علی کاظمی نے تمام میٹر ریڈرز کو موبائل فون رجسٹریشن کے ساتھ ساتھ درست فیڈر کوڈ کے اندراج کی ہدایت کر دی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تمام میٹر ریڈر فرسٹ بیج کی ریڈنگ کے ساتھ ہی درست فیڈر کوڈ کا بھی اندراج کریں تاکہ صارفین کو ریڈنگ معلومات کے ساتھ ساتھ انکے علاقے میں شیڈول لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے بھی مطلع کیا جاسکے۔

چیف ایگزیکٹو نے موبائل نمبر رجسٹریشن اور درست فیڈر کوڈ کے اندراج کا 100% ہدف پورا کرنے والے میٹر ریڈرز کے لئے انعامات کا اعلان کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب تک 16 لاکھ سے زائد صارفین کے نمبر جسٹر کئے جاچکے ہیں۔ لیسکو کے صارفین اپنا یا گھر کے سربراہ کا نمبر لیسکو کے متعلقہ اہلکاروں کے طلب کرنے پر ضرور رجسٹر کروائیں تاکہ لیسکو کی اس نئی سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔

متعلقہ عنوان :