ٹھل کے قریب دردناک ٹریفک حادثہ,ماں تین بچوں سمیت ایک ہی گھر کے 4 افراد جاں بحق

ہفتہ 9 دسمبر 2017 22:00

ٹھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2017ء) ٹھل کے قریب دردناک ٹریفک حادثہ,ماں تین بچوں سمیت ایک ہی گھر کے 4 افراد جاں بحق۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹھل میں ڈاکٹر سے علاج کروا کر گاں واپس جاتے ہوئے جونگل اسٹاپ کے قریب موٹر سائیکل اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں قصبہ شربت پہوڑ کی رہائشی 40 سالہ حمیرہ خاتوں اپنے دو بیٹوں 15 سالہ ادیب 6 سالہ مجیب الرحمان اور 8 سالہ کمسن بیٹی ذکیہ پہوڑ سمیت موقع پر دم توڑ گئی,اطلاع پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پنہچ کر ڈرائیور کو گرفتار کرکے ٹرک کو اپنی تحویل میں لے لیا,ایک ہی گھر کے 4 افراد کی نعشیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا اور علائقے میں دکھ کی کیفیت طاری ہوگئی ہے تاہم واقعے کا مقدمہ درج نہ ہوسکا۔