پیپلز پارٹی سندھ کے رکن اسمبلی مردان شاہ کے بیٹے کی شادی میں آصف علی زرداری،

وزیراعلیٰ سندھ اور کابینہ کے ارکان شرکت کریں گے

ہفتہ 9 دسمبر 2017 21:57

پیپلز پارٹی سندھ کے رکن اسمبلی مردان شاہ کے بیٹے کی شادی میں آصف علی ..
عمرکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2017ء) عمرکوٹ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سید علی مردان شاہ کے بیٹے کی شادی کے دعوت میں پاکستان کے سابقہ صدر آصف علی زرداری اور وزیراعلی سندھ سمیت سندھ کابینا کے سارے وزیر اور اراکین 10 دسمبر اتوار کو شرکت کریں گے پارٹی ذرائع تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی ضلع عمرکوٹ کے صدر اور سابقہ صوبائی وزیر اور رکن سندھ اسمبلی سید علی مردان شاہ کے اکلوتے بیٹے سید امیر علی شاہ کی شادی کی دعوت میں اتوار 10 ڈسمبر کو پاکستان کے سابقہ صدر پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمن آصف علی زرداری فریال اور وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کابینہ سمیت شرکت کریں گے جس کیلئے عمرکوٹ قریب گوٹھ کھاروڑو سید میں معزز مہمانوں کی رہائش اور آمد کیلئے ہالی پیڈ بنانے علاوہ روڈ راستوں کی تعمیر صفائی ستھرائی کے انتظامات کو آخر شکل دی گئی ہے اس سلسلے میں مزید انتظامات کیلئے اور روڈوں کی صفائی اور ٹوٹی ہوئی روڈوں کی اہم پلوں پر خصوصی توجہ دیا جارہا ہے مرمت کے کام کو مزید تیز کردیا گیا ہے جبکہ سندھ اسمبلی کے وزرا اور اراکین کے علاوہ علاقے کے پچیس ہزار افراد اس شادی کی دعوت میں دور دراز علاقوں کے افراد شرکت کریں گے جس کیلئے ابتدائی خصوصی انتظامات مکمل کئے گئے ہیں جبکہ عمرکوٹ کنری روڈ جس پر شکایت ہے کہ ناقص مٹیریل استعمال کیا گیا ہے اس روڈ کا افتتاح خود وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کریں گے جس وجہ سے ضلع انتظامیاں اور ہائی ویز کے افسران میں تہلقہ مچ گیا ہے جمعے سے اس کنری روڈ کو بند کردیا گیا ہے کیونکہ اس روڈ کی اہم پلیں ٹوٹی ہوئی تھی جس وجہ سے چند افراد ہلاک و زخمی بھی ہوئے تھے اس طرح عمرکوٹ چھور روڈ کی دو اہم پلیں اور میرپورخاص عمرکوٹ روڈ کی ایک پل سامارو عمرکوٹ روڈ کی دو پلیں ٹوٹی ہوئی ہیں جس وجہ سے اس دعوت میں شرکت کرنے کیلئے ہزاروں افراد کی رش کی وجہ سے امکانی طور حادثے خطرات بڑھ گئے ہیں اور انتظامیاں ان کو بنانے کیلئے حرکت میں ہے۔