Live Updates

نواز شریف اور مریم نواز نے لند ن میں مزید چند روز قیام کرنے کا فیصلہ ‘ نجی ٹی وی

بیگم کلثو م نواز کے کچھ روز بعد مزید ٹیسٹ ہونگے جس کے لیے واپسی کا فیصلہ کچھ روز کیلئے موخر کیا گیا‘ ذرائع

ہفتہ 9 دسمبر 2017 21:57

نواز شریف اور مریم نواز نے لند ن میں مزید چند روز قیام کرنے کا فیصلہ ..
لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2017ء) سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نے لند ن میں مزید چند روز قیام کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی عیادت کے لئے لندن میں موجود نواز شریف اور مریم نواز نے واپسی کا فیصلہ چند روز کے لئے موخر کردیا ہے ۔ذرائع کے مطابق بیگم کلثو م نواز کے کچھ روز بعد مزید ٹیسٹ ہوں گے جس کے لیے نواز شریف اور مریم نواز نے چند روز مزید لند ن میں قیام کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات