ٹرمپ کی پالیسیاں دنیا کو تباہی کی طرف دھکیل رہی ہے،سابق اسپیکربلوچستان اسمبلی سید مطیع اللہ آغا

ہفتہ 9 دسمبر 2017 21:40

کچلاک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 دسمبر2017ء) جمعیت علماء اسلام کے رہنماء اورسابق اسپیکربلوچستان اسمبلی سید مطیع اللہ آغانے کہا ہے کہ ٹرمپ کی پالیسیاں دنیا کو تباہی کی طرف دھکیل رہی ہے ،امریکہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارلحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے پر نطرثانی کرے اوربڑے اسلامی ممالک کو حالات کا جاہزہ لے کر متفقہ لائحہ عمل اختیارکرے ،انھوں نے کہا کہ ہم امریکی صدر کے فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ،اورٹرمپ کے فیصلے کو عالمی قوانین کے منافی عمل قراردیتے ہیں ،کیونکہ ٹرمپ کی پالیساں دنیا کے امن کے لئے خطرناک ہے۔