پنجاب کے بعد خیبرپختونخواہ کی صوبائی حکومت بھی فوڈ اتھارٹی کا قیام عمل میں لے آئی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 9 دسمبر 2017 21:29

پنجاب کے بعد خیبرپختونخواہ کی صوبائی حکومت بھی فوڈ اتھارٹی کا قیام ..
پشاور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔9دسمبر2017ء) پنجاب کے بعد خیبرپختونخواہ کی صوبائی حکومت بھی فوڈ اتھارٹی کا قیام عمل میں لے آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں فوڈ اتھارٹی کے نام سے قائم کیے گئے ادارے نے تھوڑے ہی عرصے میں شاندار کارگردگی سے دیگر تمام صوبوں کیلئے مثال قائم۔

(جاری ہے)

ادارے کے قیام سے پنجاب بھر میں مضر صحت اشیاء خورد و نوش کی فروخت کیخلاف بڑے پیمانے پر کاروائیاں کی گئیں۔ اس ادارے کی کامیابی کے بعد اب خیبرپختونخواہ کی صوبائی حکومت بھی فوڈ اتھارٹی کا قیام عمل میں لے آئی ہے۔ خیبرپختونخواہ سیفٹی اینڈ ہلال فوڈ اتھارٹی کے نام سے ادارے کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ ادارے کا دائرہ اختیار صوبے بھر میں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :