ورلڈ یوتھ آرگنائزیشن کی جانب سے یوم رضاکارانہ کی مناسبت سے 25دسمبر کو ہونیوالی تقریب میں سماجی کارکنوں کو ایوارڈ سے نوازا جائیگا

ہفتہ 9 دسمبر 2017 21:25

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 دسمبر2017ء) ورلڈ یوتھ آرگنائزیشن کی جانب سے یوم رضاکارانہ کی مناسبت سے 25دسمبر کو اسلام آباد میں ہونے والی انٹرنیشنل کانفرنس میں بلوچستان کی نامور شخصیت خدمت خلق فائونڈیشن انٹرنیشنل کے چیئرمین نعمت اللہ ظہیر کو سماجی خدمات پر ایوارڈ سے نوازا جائیگا نعمت اللہ ظہیر بلوچستان کے واحد فرد ہیں جن کو اس ایوارڈ سے نوازاجائے گا ۔

(جاری ہے)

یاد رہے چیئرمین نعمت اللہ ظہیر کو ملکی و بین الاقوامی سطح پر سماجی خدمات پر مختلف ایوارڈزسے نوازا جا چکا ہے۔