فیصل آباد دھوبی گھاٹ میں تاجدار ختم نبوت کانفرنس میں شرکت کیلئے چنیوٹ سے درجنوں بسوں کا قافلہ کل روانہ ہو گا

ہفتہ 9 دسمبر 2017 21:23

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 دسمبر2017ء) فیصل آباد دھوبی گھاٹ میں تاجدار ختم نبوت کانفرنس میں شرکت کیلئے چنیوٹ سے درجنوں بسوں کا قافلہ کل بروز اتوار دھوبی گھاٹ فیصل آباد میں شرکت کیلئے روانہ ہو گا تفصیلات کے مطابق یہ عظیم الشان کانفرنس زیر سرپرستی خواجہ حمید الدین سیالوی منعقد ہو رہی ہے جس میں چنیوٹ ضلع سے جمعیت علما پاکستان ، جماعت اہل سنت پاکستان، تحریک نظام مصطفی، نظام مصطفی متحدہ محاذ، تحریک لبیک یا رسول اللہ، مجلس دعوة الاسلامیہ، عوامی تحریک، جانثاران تاجدار ختم نبوت، سپاہ مصطفی، انجمن طلبا اسلام، سنی تحریک کے مرکزی و صوبائی قائدین جید علما کرام و مشائخ عظام اور شمع رسالت کے لاکھوں پروانے شرکت کریں گے جبکہ کانفرنس کی مکمل تیاریاں کر لی گئیں ہیں کانفر نس کے اختتام پر اہل سنت کا متفقہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا چنیوٹ ، بھوانہ ، لالیاں ،چناب نگر، پنڈی بھٹیاں سے ہزاروں کارکن قافلوں کی صورت میں شریک ہوںگے۔