Live Updates

اسلام سماجی انصاف و امن کی اعلیٰ اقدار کو سربلند رکھنے کا درس دیتا ہے، اس دن کو منانے کا مقصد انسانی حقوق کی قدرواہمیت کا اجاگر کرنا ہے،وزیراعلیٰ پنجاب

شہباز شریف کاعالمی یوم انسانی حقوق کے موقع پر پیغام

ہفتہ 9 دسمبر 2017 21:23

اسلام سماجی انصاف و امن کی اعلیٰ اقدار کو سربلند رکھنے کا درس دیتا ہے، ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 دسمبر2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے عالمی یوم انسانی حقوق کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اس دن کو منانے کا مقصد انسانی حقوق کی قدرواہمیت کا اجاگر کرنا ہے۔پیغمبر اسلام حضرت محمد ؐ نے پوری انسانیت کیلئے انسانی حقوق کا ابدی اور لافا نی پیغام دیا ہے،اسلام سماجی انصاف اور امن کی اعلیٰ اقدار کو سربلند رکھنے کا درس دیتا ہے۔

دین اسلام انسانی حقوق کا علمبردار ہے اورمساوات و پرامن بقائے باہمی کی تلقین کرتا ہے، پاکستان کے آئین میں تمام شہریوں کو برابر کے حقوق حاصل ہیں۔ انسانی حقوق کی پاسداری نہ کرنے والے معاشرے اپنا وجود کھو بیٹھتے ہیں۔ بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی مہذب معاشروں کی پہچان ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے کہا کہ شہریوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے ۔

امن اور انسانی حقوق ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔ برداشت ، درگزر اور رواداری ہی سے بنیادی انسانی حقوق کا احترام یقینی بنایا جا سکتا ہے۔انہو ںنے کہا کہ پنجاب حکومت نے شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات کئے ہیں۔جبری مشقت کے خاتمے ، مذہبی آزادی اور بلا امتیازانصاف کی فراہمی کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے ہیں۔خواتین کے بنیادی حقوق اور کام کی جگہ پر تحفظ کیلئے موثر قانون سازی کی ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ آج ہمیںہر شہری کے انسانی حقوق کو مقدم رکھنے کے عزم کا اعادہ کرناہے۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات