شہبازشریف کا دورہ اورنج لائن میٹرو ٹرین، ٹریفک رواں دواں رہی، شہریوں کی خوشگوار حیرت اور نعرے

ہفتہ 9 دسمبر 2017 21:23

شہبازشریف کا دورہ اورنج لائن میٹرو ٹرین، ٹریفک رواں دواں رہی، شہریوں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 دسمبر2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے آج صبح 6 بجے ٹھوکر نیاز بیگ سے لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین کے منصوبے پر ہونے والے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لینے سے متعلق بغیر پروٹوکول اپنے دورے کا آغاز کیا اور آخر میں جین مندر میں انڈرگرائونڈ سٹیشن کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ کے دورے کے دوران کسی موقع پر ٹریفک کو نہیں روکا گیا اور ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں رہی۔

وزیراعلیٰ نے روٹ کے مختلف مقامات پر گاڑی سے اتر کر نہ صرف خود تعمیراتی کاموں کی رفتار کا معائنہ کیا بلکہ سٹیشنوں پر جا کر وہاں سول، مکنیکل اور الیکٹریکل کاموں کا بھی جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ کو صبح سویرے دیکھ کر وہاں سے گزرنے والے شہریوں نے خوشگوار حیرت کا اظہار کیا اور ’’شہبازشریف زندہ باد‘‘ کے نعرے لگائے۔

متعلقہ عنوان :