جھنگ سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ ن کے تین اراکین قومی اسمبلی کی جانب سے مستعفی ہونے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی ہفتہ 9 دسمبر 2017 20:47

جھنگ سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ ن کے تین اراکین قومی اسمبلی کی جانب ..
جھنگ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔9دسمبر2017ء) جھنگ سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ ن کے تین اراکین قومی اسمبلی کی جانب سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ہر گزرتے دن کیساتھ ایک سے ایک نئے بحران کا شکار ہوتی جا رہی ہے۔ پارٹی رہنماوں کی جانب سے بغاوت کرنے کی خبریں آئے روز میڈیا کی زینت بنتی رہتی ہیں۔

(جاری ہے)

اب مسلم لیگ ن کے مزید اراکین اسمبلی نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

جھنگ سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ ن کے تین اراکین قومی اسمبلی کی جانب سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایم این اے غلام احمد لالی، ایم این اے شیخ اکرم اور ایم این اے غلام بی بی کی جانب سے مستعفی ہونے کا حتمی فیصلہ کیا گیا ہے۔ تینوں اراکین اسمبلی فیصل آباد کے دھوبی گھاٹ میدان میں پیر حمید الدین سیالوی کے جلسے میں اپنے استعفوں کا اعلان کریں گے۔