ژوب ،پاک افغان سرحدی علاقے میں گاڑی نہ روکنے پر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے دو سمگلرہلاک ،ایک زخمی

ہفتہ 9 دسمبر 2017 21:20

ژوب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2017ء) ژوب میں پاک افغان سرحدی علاقے میں گاڑی نہ روکنے پر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے دو سمگلرہلاک ایک زخمی ،سکیورٹی فورسز ذرائع کے مطابق ہفتہ کو ژوب میں چورمہ ایف سی چیک پوسٹ پر ایف سی اہلکاروں نے مشکوک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر گاڑی میں مو جود افراد نے فرار ہونے کی کوشش کی جس پر ایف سی اہلکاروں نے گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو اسمگلر جاںبحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا ہلاک ہونے والوں کی شناخت عبد المتین سکنہ قلعہ سیف اللہ اورافضل سکنہ قمردین کے ناموں سے ہوئی سکیورٹی فورسز ذرائع کے مطابق ہلاکتیں اسمگلروں سے فائرنگ کے تبادلے میں ہوئی ہیں وہ نان کسٹم پیڈ گاڑی بھگا کر لے جارہے تھے ۔

متعلقہ عنوان :