سپلائی بازار میں روئی کی دوکان میں آتشزدگی کے نتیجہ میں 3 دکانیں جل کر خاکستر

ہفتہ 9 دسمبر 2017 21:16

ایبٹ آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2017ء) سپلائی بازار میں روئی کی دوکان میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی کے نتیجہ میں تین دکانیں جل کر خاکستر ہو گئی ہیں۔ ریسیکو1122 کے فائر بریگیڈ عملہ نے آگ پر قابو پا کر مزید دکانوں کو نقصان سے بچا لیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز سپلائی گوشت مارکیٹ میں اسلم نامی شخص کی روئی کی دوکان میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی کے نتیجہ میں روئی کی دوکان سے ملحقہ دو دکانیں مدینہ پنسار سٹور اورموٹر سائیکلوں کا شور روم جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا۔

متاثرہ تاجروں شیر خان، اسلم خان اور عبدالقیوم کے مطابق ان کا 80 لاکھ روپے مالیت سے زائد کا نقصان ہوا ہے۔ آتشزدگی کی اطلاع پر ریسیکو1122 کا فائر بریگیڈ عملہ اور مقامی پولیس موقع پر پہنچ آئی۔ فائر بریگیڈ عملہ نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔ متاثرہ تاجروں کی رپورٹ پر پولیس چوکی سپلائی میں اطلاعی رپورٹ درج کر کے پولیس نے دریافت شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :