شیروان بازار میں فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کر دیا گیا، ملزم نے گرفتاری بھی دیدی

ہفتہ 9 دسمبر 2017 20:50

ایبٹ آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2017ء) شیروان بازار میں معمولی تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کر دیا گیا، ملزم نے ارتکاب جرم کے بعد گرفتاری بھی دیدی۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق ہفتہ کو شیرون بازار میں عظیم شاہ نے معمولی تکرار کے بعد پستول سے فائرنگ کر کے 24 سالہ دانیال کو قتل کر دیا۔ وقوعہ کی اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ شیروان پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ آئے اور نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ایبٹ آ باد منتقل کی۔ ملزم عظیم شاہ نے ارتکاب جرم کے بعد گرفتاری دیدی اور آلہ قتل پولیس کے حوالہ کر دیا۔ تھانہ شیروان میں مقدمہ درج کر کے پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :