کنگسٹن سکول ایبٹ آباد کے طالب علم نے نیشنل ٹیم میں جگہ بنا لی

ہفتہ 9 دسمبر 2017 20:50

ایبٹ آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2017ء) کنگسٹن سکول ایبٹ آباد کے طالب علم رضوان نے نیشنل ٹیم میں جگہ بنا لی، دو ہفتہ کیلئے کراچی روانہ ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد کنگسٹن سکول کے نونہار طالب علم نے باسکٹ بال کی نیشنل ٹیم میں جگہ بنا دی جو ہفتہ کو 2 ہفتہ کے کمیپ کیلئے کراچی روانہ ہو گیا۔ دو ہفتہ کے کیمپ کے بعد وہ انٹرنیشنل ایونٹ دوبئی کمیپ کیلئے بھی روانہ ہو گا۔ طالب علم کے مطابق یہ سب کچھ میرے ماں باپ اور ٹیچروں کی دعائیں ہیں جہنوں نے انہیں اس مقام تک پہنچایا، انشاء الله باسکٹ بال کی ٹیم میں وہ اپنے ماں باپ اور وطن کا نام روشن کریں گے۔