چیئرمین واسا کا شہر کو پانی سپلائی کرنے والے ٹینکروںکا معائنہ

ہفتہ 9 دسمبر 2017 20:50

ایبٹ آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2017ء) چیئرمین واسا و تحصیل ناظم ایبٹ آباد محمد اسحاق ذکریا نے شہر کو پانی سپلائی کرنے والے ٹینکروں کا معائنہ کیا اور اہلکاروں کو سخت ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تمام ٹینکر جن کو صاف کرنا مقصود ہے کو فوری صاف کرنے کے بعد تمام ٹینکروں کو اندر سے پانی کے ساتھ دھو کر تیار کیا جائے کیونکہ یہی پانی سارا شہر پیتا ہے اور پانی سے ہی تمام بیماریاں پھیلتی ہیں۔

تحصیل ناظم کے حکم پر ٹینکوں کی صفائی کاخصوصی ٹاسک واسا کے ایس ڈی او واثق منصور کو دیا گیا، پہلے مرحلہ میں جناح ٹینک کی صفائی کروائی جائے گی پھر اس کے بعد بند کھو ٹینک، آرام باغ بینک، جیل ٹینک اور چھاڑی ٹینک کی صفائی کروائی جائے گی جس سے ایبٹ آباد کے تمام شہریوں کو پینے کا صاف پانی میسر آ سکے گا۔

(جاری ہے)

شہریوں کی طرف سے تحصیل ناظم و چیئرمین واسا اسحاق ذکریا کے اس اقدام کی بھرپور حوصلہ افزائی کی گئی اور شہریوں نے تحصیل ناظم کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا، شکر ہے اس شہر پر بھی کسی کو ترس آیا اور پینے کے پانی جیسے حساس معاملہ میں بھی کسی نے دلچسپی لی۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ممبر ملکپورہ سردار فخر عالم گل اور تحصیل ممبر محمدسلطان بھی موجود تھے۔ تحصیل ناظم نے حکم دیا کہ جتنا جلدی ممکن ہو سکے ٹینکوں کی صفائی کے بعد کلورینشن کر کے پانی کی جلد از جلد فراہمی ممکن بنائی جائے تاکہ عوام مصیبت میں مبتلا نہ ہوں۔

متعلقہ عنوان :