ضلع چکوال میں امن وامان کی صورتحال مکمل طو رپر قابو میں ہے، ڈی پی او محمد ہارون جوئیہ

ہفتہ 9 دسمبر 2017 20:50

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2017ء) ڈی پی او محمد ہارون جوئیہ نے ہفتہ کے روز اعلیٰ سطح کے سیکورٹی اجلاس میں بتایا کہ ضلع چکوال میں امن وامان کی صورتحال مکمل طو رپر قابو میں ہے، جرائم کی رفتار میں خاطر خواہ کمی ہوئی ہے، قتل کی ایک دو وارداتیں ذاتی دشمنی اور نجی گھریلو معاملات کی وجہ سے ہیں۔ وہ اپنے کمیٹی روم میں چیئرمین دفاعی پیداوار سینٹ کمیٹی لیفٹیننٹ جنرل(ر ) عبدالقیوم کی صدارت میں ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں بریفنگ دے رہے تھے۔

(جاری ہے)

ڈی پی او نے مزید کہا کہ 9جنوری کے ضمنی الیکشن کیلئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کیے جائیں گے ا ور الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری ہونے والے ضابطہ اخلاق پر سو فیصد عمل یقینی بنایا جائے گا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمر جہانگیر ، ایم این اے میجر طاہر اقبال، ایم پی اے سردار ذوالفقار دلہہ، ڈی پی او محمد ہارون جوئیہ ، اے ایس پی اکرام اللہ خان اور اعلیٰ پولیس افسران اور چیدہ چیدہ سیکورٹی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی، جنرل عبدالقیوم نے سیکورٹی کے حولے سے دی جانے والی بریفنگ پر اطمینان کا ظہار کرتے ہوئے ڈی پی او کو یقین دلایا کہ تمام پارلیمنٹرینز آپ کے ساتھ ہیں اور ضلع چکوال میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔