شادی کی تقریب میں بے جا آتش بازی پر 4 افراد کیخلاف مقدمہ

ہفتہ 9 دسمبر 2017 20:50

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2017ء) شادی کی تقریب میں آتش بازی کرنے والے چار افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایس ایچ او تھانہ کلر کہار زراعت بلوچ نے استغاثہ دیا کہ وہ بسلسلہ گشت کلر کہار موجو د تھا کہ ملزمان عتیق ، شفیق پسران محمد حنیف، محمد حنیف، محمد لطیف سکنائے محلہ موہڑہ کلر کہار دیگر نامعلوم ساتھیوں کے ساتھ کھلے عام آتش بازی کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اے ایس آئی اشفاق ساجد نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :