نامعلوم ڈرائیور نے گاڑی سے ٹکر مارکر ایک شخص کو ہلاک کردیا

ہفتہ 9 دسمبر 2017 20:50

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2017ء) قصبہ چک نورنگ تھانہ صدر کے علاقہ میں نامعلوم ڈرائیورنے ایک شخص کو گاڑی سے ٹکر مارکر ہلاک کردیا۔

(جاری ہے)

نوید اختر ولد محمد حسین ساکن چک نورنگ نے بیان دیا کہ اسکا چچا نور حسین اور محمد بشیر ولد محمد شفیع ساکن چک نورنگ مسجد سے باہر روڈ پر نکلے تو اسم و مسکن نامعلوم ڈرائیور کار نمبریCX/989 اسلام آباد نہایت تیز رفتاری سے چلاتے ہوئے آیا اور اسکے چچا نور حسین کو ٹکر مار جس سے زخمی حالت میں وہ DHQہسپتال میں فوت ہوگئے۔اے ایس آئی ضمیر حسین نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :