جعلی چیک دینے والے کے خلاف جعلسازی کا مقدمہ درج

ہفتہ 9 دسمبر 2017 20:50

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2017ء) ایڈیشنل اینڈ سیشن جج چکوال کے حکم پر جعلی چیک دینے والے جعلساز کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

محمد ارسلام ولد مرزا ظہور احمد ساکن اسلام آباد نے ایڈیشنل اینڈ ڈسٹرکٹ جج چکوال کی عدالت میں درخواست دی کہ ملزم ضیاء آفتاب ولد محمد ممتاز ساکن جنڈالہ رائیکا تحصیل و ضلع چکوال نے اچھے مراسم کی بناء پر15لاکھ روپے کا روبار کیلئے ادھار لیے جس نے رقم کے بدلے چیک دیا جومقررہ تاریخ پر کیش کرانے کیلئے بھیجا گیا تو وہ ڈس آنر ہوگیا۔ سب انسپکٹر محمد اسلم نے عدالت کے حکم پر مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔