نبی کریم حضرت محمد مصطفیﷺ کی حیات مبارکہ ہمارے لیئے بہترین نمونہ ہے، چوہدری انوار احمد خان

ہفتہ 9 دسمبر 2017 20:48

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2017ء) نبی کریم حضرت محمد مصطفیﷺ کی حیات مبارکہ ہمارے لیئے بہترین نمونہ ہے، ہم آپ ﷺ کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہو کر دنیا و آخرت کی کامیابیاں حاصل کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چکوال چوہدری انوار احمد خان اور صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چکوال چوہدری امجد حسن علی ایڈوکیٹ نے چکوال بار میں منعقدہ سیرت النبی (ص ) کانفرنس اور محفل میلاد مصطفی سے خطاب کرتے ہوے کیا، اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار چکوال نے متفقہ قرارداد منظور کرتے ہوے امریکہ کی طرف سے بیت المقدس میں اپنا سفارت خانہ منتقل کرنے کی شدید مذمت کی گئی اور فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا اس موقع پر چند روز قبل وفات پانے والے ایڈیشنل سیشن جج چکوال یاسر حسین خان کے لیے دعاے مغفرت بھی کی گئی تقریب کی میزبانی جنرل سیکرٹری نثار اصغر ایڈووکیٹ نے کی تقریب میں میں چکوال بار کیممبران کے علاوہ چکوال میں تعینات ایڈیشنل سیشن ججز احمد کامران بٹ ،اعجاز احمد گوندل ،سجیدہ اختراور نادیہ اکرام ملک ،سینئر سول ججز افضال احمد ثاقب ،عباس رسول وڑائچ اور سول ججز سیدہ نادیہ زہرا،یاسر حسین مرل ،تیمور افضل ، اور عارف خان نیازی نے شرکت کی تقریب سے سینئر ممبر بار چوہدری امداد حسین ایڈوکیٹ اور پیر زاداہ نور علی شکوری ایڈوکیٹ محمد شہزاد بٹ ایڈوکیٹ، ملک طاہر اعوان،طاہر منہاس،اور قاری اشفاق احمد ایڈووکیٹ نے سیرت طیبہ پر روشنی ڈالی جبکہ سید نجم الحسن کاظمی ،چوہدری محمد زبیر ایڈوکیٹ، بابر شہزاد،عدیل سہیل اور محمد فریاب نے نعت رسول مقبول پیش کی تقریب کے آخر میں لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا۔