حکومت پنجاب تعلیم کے فروغ کیلئے تمام وسائل بروئے کا رلار رہی ہے، سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب

ہفتہ 9 دسمبر 2017 20:48

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2017ء) سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب ملک اللہ بخش نے ہفتے کے روز بتایا کہ حکومت پنجاب تعلیم کے فروغ کیلئے تمام وسائل بروئے کا رلار رہی ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن کمپلیکس چکوال میں مستحق طلبہ و طالبات میں مفت کتابیں، بیگ، یونیفارم ، جوتے اور دیگر سہولیات سنٹر کے افتتاح کے بعد چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن چکوال عبدالوحید رضا کے آفس میں محکمہ تعلیم کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں ڈی او ایجوکیشن ، سیکرٹری ایلیمنٹری، ڈی او ایجوکیشن زنانہ، ڈپٹی ڈی او کے علاوہ دیگر افسران موجو دتھے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن چکوال نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع چکوال میں1138سرکاری اور 1107پرائیویٹ اداری187925 طلباء وطالبات کو تعلیم فراہم کر رہے ہیں ، اساتذہ کی1214 آسامیوں میں سی773 پر بھرتی رواں سال ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ محکمہ ایجوکیشن کمپلیکس کی عمارت ساڑھے 32ملین روپے کی لاگت سے تعمیر کی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 9سکیمیں آئی ٹی لیب کی منظوری کے بعد فنکشنل کر دیا ہے، جبکہ 44 خطرناک عمارتوں پر کام جاری ہے، انہوں نے بتایا کہ سکولوں میں ماہانہ ٹیسٹ شروع کیا جا رہا ہے جس سے بچوں کی کارکردگی میں بہتر میں مدد ملے گی۔ انہو ں نے مزید بتایا کہ نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے سکولوں اور اساتذہ کو چیک دیے جا رہے ہیں۔ سیکرٹری ایجوکینش نے محکمہ تعلیم کے افسران اور اساتذہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت تعلیم کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے انہوں نے اس موقع پر اساتذہ سے ملاقات کی جسکے کنٹریکٹ کی مدت اپریل سے ختم ہوچکی ہے BEDکی شرط لازمی تھی انہوں نے کہ چیف منسٹر کے پاس سفارشات بھیجی گئی ہیں جس پر جلد فیصلہ کر لیا جائے گا۔

قبل ازیں سیکرٹری ایجوکیشن نے گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول بھگوال، گرلز ہائی سکول بھگوال، بوائز و گرلز ہائی سکول کھارا، گورنمنٹ بوائز سکول بکھاری کلاں میں آئی ٹی لیب کا افتتاح کیا اور سکول کے کلاس رومز میں بچوں سے تعلیم کے حوالے سے استفسار بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :