میں نے چوہدری نثار کی طرح ضیاء الحق کے بوٹ نہیں چاٹے: شیخ رشید کا سابق وزیر داخلہ کے بیان پر ردعمل

muhammad ali محمد علی ہفتہ 9 دسمبر 2017 20:32

میں نے چوہدری نثار کی طرح ضیاء الحق کے بوٹ نہیں چاٹے: شیخ رشید کا سابق ..
راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔9دسمبر2017ء) شیخ رشید کا کہنا ہے کہ میں نے چوہدری نثار کی طرح ضیاء الحق کے بوٹ نہیں چاٹے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی جانب سے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کے بیان پر ردعمل دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

چوہدری نثار کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا گیا گیا تھا کہ شیخ رشید عمران خان کے چپڑاسی ہیں۔ جواب میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ چوہدری نثار کس منہ سے ان پر تنقید کرتے ہیں۔ کم از کم انہوں نے چوہدری نثار کی طرح ضیاء الحق کے بوٹ نہیں چاٹے۔