جنوبی پنجاب کرکٹ کیلئے اعلیٰ خدمات سرانجام دے رہا ہے،پی ایس ایل کے میچز ملتان سمیت پورے ملک میں ہونے چاہیں،جو بھی محنت کرے گا وہ قومی کرکٹ ٹیم میں ضرور آئے گا،قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹرانضمام الحق کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 9 دسمبر 2017 20:41

جنوبی پنجاب کرکٹ کیلئے اعلیٰ خدمات سرانجام دے رہا ہے،پی ایس ایل کے ..
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 دسمبر2017ء) قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹرانضمام الحق نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کرکٹ کیلئے اعلی خدمات سرانجام دے رہا ہے،پی ایس ایل کے میچز ملتان سمیت پورے ملک میں ہونے چاہیں،جنوبی پنجاب میں بھرپورٹیلنٹ موجود ہے،جو بھی محنت کرے گا وہ قومی کرکٹ ٹیم میں ضرور آئے گا،ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا کہ دورہ نیوزی لینڈ میں پاکستانی ٹیم بہترکارکردگی کامظاہرہ کریگی،موسم اورماحول میں ایڈجسٹ ہونے کیلئے ٹیم کوایک ہفتہ قبل نیوزی لینڈبھیجیں گے،انہوں نے کہا کہ کلب کرکٹ کوبہترکرناچاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

ٹی ٹوئنٹی آنے سے ٹیسٹ کرکٹ کے نتائج بھی آناشروع ہوگئے ہیں۔