بھارت کی جانب سے فائرنگ صرف دراندازی کی صورت میں کی جاتی ہے،سشما سوراج کا خواجہ آصف کے خط کا جواب

بھارتی وزیر خارجہ کے خط میں ایک بار پھر ہٹ دھرمی دکھائی گئی ، بھارت اقوام متحدہ کے فوجی مبصر مشن کو آزادنہ کام نہیں کرنے دیتا، ترجمان دفتر خارجہ کا ردعمل

ہفتہ 9 دسمبر 2017 20:41

بھارت کی جانب سے فائرنگ صرف دراندازی کی صورت میں کی جاتی ہے،سشما سوراج ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 دسمبر2017ء) بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہاہے کہ بھارت کی جانب سے فائرنگ صرف دراندازی کی صورت میں کی جاتی ہے جبکہ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہاہے کہ بھارتی وزیر خارجہ کے خط میں ایک بار پھر ہٹ دھرمی دکھائی گئی ہے ، بھارت اقوام متحدہ کے فوجی مبصر مشن کو آذادنہ کام نہیں کرنے دیتا۔

ہفتہ کو بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے پاکستان وزیر خارجہ خواجہ آصف کے خط کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی وزیر خارجہ کے خط میں بھارت کی طرف سے فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزی روکنے کو کہا گیا تھا، بھارت کی جانب سے فائرنگ صرف دراندازی کی صورت میں کی جاتی ہے، بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کے خط کے ردعمل میں ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ بھارتی خط میں ایک بار پھر ہٹ دھرمی دکھائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

بھارت اقوام متحدہ کے فوجی مبصر مشن کو آزادانہ کام نہیں کرنے دیتا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت سے فوجی مبصر مشن کو کا م کرنے کی اجازت کیلئے کئی مرتبہ کہا ، رواں سال بھارت نے 1300سے زائد بار فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی ، بھارت کی سرحدی خلاف ورزیاں پچھلے 15سال میں سب سے زیادہ ہیں پاکستان کی جانب سے خط لکھنے کا مقصد قیمتی جانوں کا ضیاع روکنا تھا۔