محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام سیرت النبیؐ کانفرنس 12 دسمبر کو ہو گی

ہفتہ 9 دسمبر 2017 20:41

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2017ء) محکمہ اوقاف و مذہبی امور کے زیراہتمام سیرت النبی ؐ کانفرنس12 دسمبر بروز منگل صبح 10بجے ضلع کونسل ہال میں انعقاد پذیر ہوگی۔

(جاری ہے)

کانفرنس کا موضوع ’’ اسلامی ریاست میں قومی قیادت‘‘ اور ’’لیڈر شپ کے رہنما اصول تعلیمات نبوی کی روشنی میں‘‘ ہونگے۔کانفرنس کی صدارت ڈائریکٹر جنرل محکمہ اوقاف ومذہبی امور ڈاکٹر سید طاہر رضا بخاری کریں گے۔ کانفرنس زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف گوجرانوالہ زون بابر سلطان گوندل کی زیر نگرانی منعقد ہوگی۔کانفرنس میں مقامی علماء شرکت کریں گے۔