بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے تمام طبقات کو مل کرجدوجہد کرناہوگی،کمشنر گوجرانوالہ

ہفتہ 9 دسمبر 2017 20:35

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2017ء) کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن کیپٹن (ر) محمد آصف نے انسداد بدعنوانی و رشوت ستانی کے عالمی دن کے موقع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے معاشرے کے تمام طبقات کو حکومت کے ساتھ مل کرجدوجہد کرناہوگی‘ یہ دن منانے کا مقصد عوام کے اندرکرپشن کے خلاف شعور بیدار کرنا اور اس کے منفی نتائج سے آگاہ کرناہے۔

(جاری ہے)

حکومتی امور میں شفافیت اور کرپشن کے خاتمے کیئے اقدامات کے باعث عالمی سطح پر ملک کا امیج بہتر ہوا ہے۔ سیمینار میں قائمقام آر پی او اشفاق احمد‘ ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن فرید احمد‘ اراکین صوبائی اسمبلی چوہدری محمداقبال‘ عبدالرئوف مغل‘ توفیق بٹ‘ اکمل سیف چٹھہ‘ چیئرمین گفٹ یونیورسٹی انور ڈار‘ چیئرمین ضلع کونسل مظہرقیوم ناہرا‘ صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نصراللہ گل‘ مینجر ایچ آر گفٹ مقدس فردوش‘ پرفیسر عمران گل‘ پروفیسر مشتاق احمد‘ محمداسرائیل ایڈووکیٹ‘ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن میاں احسان نے بھی خطاب کیا۔