صاف دیہات پروگرام کے تحت بوریوالہ وہاڑی، میلسی میں تیزی سے کا م جاری ہے، چوہدری ارشاد

ہفتہ 9 دسمبر 2017 20:35

وہاڑی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2017ء) خادمِ اعلیٰ پنجاب صاف دیہات پروگرام کے تحت بوریوالہ وہاڑی، میلسی میں بڑی تیزی سے کا م جاری ہے‘ ہم سب نے ملکر اپنے گائوں شہروں کو بیماریوں سے بچانا ہے اور ماحول کو صاف ستھرا رکھنا ہے‘ یہ بات لیگی ایم پی اے چودھری ارشاد ارائیں نے اپنے چیئرمینز کے ہمراہ ڈی سی آفس میں صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کی ، دیہی عوام کی زندگیوں میں انقلابی تبدیلی آئے گی اور انہیں بھی صاف ستھر ا ماحول اور بنیاد سہولیات دستیاب ہوں گی ہمارا ما ضی گواہ ہے کہ ہم نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے اور ہمیشہ کرتے رہیں گے‘ اگلے الیکشن میں وہ ہی امیدوار کا میاب ہو گا جس نے عوام کی خدمت اور ان کے دُکھ درد میں شریک ہوئے اس موقعہ پر چیئرمینز یوسی نعیم اعجا ز، چودھری وارث ، زاہد رسول ، رانا غلام مرتضیٰ ، افضل شاہین ، اسماعیل ہنجرابھی موجود تھے۔