وہاڑی میں 2ارب 28کر وڑ روپے مالیت کے 291 منصوبے زیر تکمیل ہیں، بلال اکبر

ہفتہ 9 دسمبر 2017 20:35

وہاڑی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2017ء) ایم پی اے بلال اکبر بھٹی نے کہا ہے کہ پنجاب حکو مت ضلع وہاڑی میں 2ارب 28کر وڑ ما لیت کے 291 عوامی فلاحی منصو بوں کی تکمیل کے لیے کوشاںہے افسران ان منصو بوں خصوصی دلچسپی سے ان منصوبوں کی بر وقت تکمیل کو یقینی بنا ئیں‘ یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ کو ارڈینیشن کمیٹی وہاڑی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی‘ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی ، ایم این اے سیدساجد مہد ی سلیم شاہ، ایم پی اے میاں محمد ثاقب خورشید ، ایم پی اے چو ہدری ارشاد احمد آرائیں ، اور ارکان سمبلی کے نمائندوں، مختلف تعمیراتی محکمو ں کے افسران اور دیگر ضلعی اداروں کے سر بر اہان شر یک تھے‘ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے بلال اکبر بھٹی نے کہا کہ جن نئے منصو بوں کی منظوری ہو چکی ہے‘ ان کا ٹینڈرنگ کا عمل جلد مکمل کیا جائے‘ انہوں نے کہا کہ میاں ثاقب خورشید کے تجویز کردہ شرقی کالونی سکول اور ملٹی پرپز ہال گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول پر جلد کام شروع کیا جائے‘ اجلا س میں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے بتا یا کہ خادم اعلی پنجاب لو کل گو رنمنٹ پر وگرام کے تحت ضلع کے 105یو نین کو نسلوں میں 25لاکھ روپے فی یو نین کو نسل خر چ کئے جائیں گے جبکہ شہر ی علا قو ں میں فی وارڈ 5لاکھ روپے بنیادی سہو لتوں کی فراہمی پر خرچ ہوں گے‘ اسی طر ح صاف دیہات پر وگرام کے تحت ہر یو نین کو نسل میں 1لاکھ روپے سے صفا ئی کا عمل شروع کیا جاچکا ہے اور اس وقت ضلع وہاڑی کارکردگی کے اعتبار سے صوبہ بھرمیں چھٹے نمبر پرہے‘ اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ محمد مظفر خان نے محکمہ تعلیم ، محکمہ کھیل، محکمہ صحت ،موا صلات و تعمیرات، لو کل گو رنمنٹ و کمیو نٹی ڈویلپمنٹ ، شاہرات ،سر کار ی عما رات ، زراعت، آثارقدیمہ ، اوقاف کے منصو بوں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ان منصو بوں پر اب تک ایک ارب 9کر وڑ 60لاکھ روپے خرچ کئے جا چکے ہیں‘ منصوبوں کی مقررہ مد ت میں تکمیل کے ساتھ ساتھ انکے معیا ر کو بہتر رکھنے پربھی تو جہ دی جا رہی ہے خادم پنجاب دیہی سڑکات پروگرام کا چھٹا مرحلہ بھی شروع کیا جا رہا ہے جس میں35کروڑ روپے کی لاگت سے 25کلو میٹر طویل تین سڑکیں سڑکیں تعمیر کی جائیں گی‘ اب تک پہلے پانچ مراحل میں خادم پنجاب دیہی سڑکات پروگرام میں 3ارب روپے کی سڑکیں ضلع وہاڑی میں تعمیر کی جا چکی ہیں۔