ٹرمپ کا بیت المقدس کواسرائیلی دارالحکومت کا حصہ قراردینا جلتی آگ پرتیل ڈالنے کے مترادف ہے،

امریکی صدر نے عالمی امن کو خطرے میں ڈال دیا ،جمہوریت کے لئے مخلص سیاسی کارکنوں کی ہمیشہ ضرورت رہی ہے،سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کی مسلم لیگ ن سوشل میڈیا ٹیم کے وفد سے ملاقات میں گفتگو

ہفتہ 9 دسمبر 2017 20:07

ٹرمپ کا بیت المقدس کواسرائیلی دارالحکومت کا حصہ قراردینا جلتی آگ ..
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 دسمبر2017ء) سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ ٹرمپ کا بیت المقدس کواسرائیلی دارالحکومت کا حصہ قراردینا جلتی آگ پرتیل ڈالنے کے مترادف ہے،امریکی صدر نے عالمی امن کو خطرے میں ڈال دیا ،جمہوریت کے لئے مخلص سیاسی کارکنوں کی ہمیشہ ضرورت رہی ہے، وہ سیاسی ورکروں کی قدر کرتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ (ن)کے سوشل میڈیا ٹیم کے ممبر شیخ آصف قریشی اور لیگی رہنما عقیل انصاری سے اپنی عیادت کے موقع پر کیا اس موقع پر شیخ آصف قریشی اور عقیل انصاری نے کہا کہ مخدوم جاوید ہاشمی مرد آہن ہیں جن کی جمہوریت کے لئے خدمات ناقابل فراموش ہیں جنہوں نے جمہوریت کے لئے بے مثال قربانیاں دی ہیں ۔

(جاری ہے)

مخدوم جاوید ہاشمی ٹرمپ کا بیت المقدس کواسرائیلی دارالحکومت کا حصہ قراردینا جلتی آگ پرتیل ڈالنے کے مترادف ہے،امریکی صدر نے عالمی امن کو خطرے میں ڈال دیا،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے۔