ختم نبوت ؐکے معاملے پر در پردہ حکومت کے خاتمے کی سازش ناکام ہوگئی،

مایوس عناصر انتخابات میں شکست سے بچنے کیلئے جمع ہورہے ہیں، بعض قوتیں سینیٹ الیکشن کو روکنا چاہتی ہیں، منفی اتحاد کبھی تعمیری سیاست نہیں کر سکتے، رضوی ، قادری اور زرداری سب مل کر بھی حکومت ختم نہیں کرسکتے،کسی کو حکومت گرانے کی مذموم سازش نہیں کرنے دیں گے،کوئی مسلمان ختم نبوت پر ایک حرف بھی لائے وہ اسلام سے خارج ہے،دشمن ایٹمی طاقت کو اسلحے کے زور پر ختم نہیں کر سکتے ، وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 9 دسمبر 2017 20:01

ختم نبوت ؐکے معاملے پر در پردہ حکومت کے خاتمے کی سازش ناکام ہوگئی،
نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 دسمبر2017ء) وفاقی وزیر داخلہ اِحسن اقبال نے کہا کہ ختم نبوتؐ کے معاملے پر در پردہ حکومت کے خاتمے کی سازش ناکام ہوگئی، مایوس عناصر انتخابات میں شکست سے بچنے کیلئے جمع ہورہے ہیں، بعض قوتیں سینٹ الیکشن کو روکنا چاہتی ہیں، منفی اتحاد کبھی تعمیری سیاست نہیں کر سکتے، رضوی ، قادری اور زرداری سب مل کر بھی حکومت ختم نہیں کرسکتے،کسی کو حکومت گرانے کی مذموم سازش نہیں کرنے دیں گے، کوئی مسلمان ختم نبوت پر ایک حرف بھی لائے وہ اسلام سے خارج ہے،مسلک کی بنیاد پر فساد شروع ہوجائیں تو پھر ہمیں کسی دشمن کی ضرورت نہیں، دشمن ایٹمی طاقت کو اسلحے کے زور پر ختم نہیں کر سکتے۔

وہ ہفتہ کوپولی ٹیکنیکل کالج نارووال میں تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے، اس دوران انہوں نے کہا کہ منفی اتحاد کبھی تعمیری سیاست نہیں کرسکتے، قوم نے امن امان اور خوشحالی کیلئے ترقی پسند قوتوں کا ساتھ دیا، دھرنے اور انتشار کی سیاست کرنے والوں کو قوم نے مسترد کردیا، انہوں نے کہا کہ مایوس عناصر انتخابات میں شکست سے بچنے کیلئے جمع ہورہے ہیں، ختم نبوتؐ کے درپردہ حکومت کے خاتمے کی سازش ناکام ہوگئی، منفی عناصر اپنی سیاست کیلئے ملک کی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں، وزیر داخلہ نے کہا کہ بعض قوتیں سینیٹ الیکشن کو روکنا چاہتی ہیں۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ دشمن ایٹمی طاقت کو اسلحے کے زور پر ختم نہیں کرسکتا۔ ہم نے فتوے شروع کردیے تو گلی گلی میں فساد ہوگا، دھرنا ختم نہ ہوتا تو ملک میں فسادات پھیل جاتے، انہوں نے کہا کہ قائداعظم نے وہ پاکستان دیا تھا جہاں سب کو آزادی تھی، ملک کے نام پر فسادات شروع ہوگئے تو دشمن کی ضرورت نہیں رکے گی، اِس نعرے کے پیچھے ختم نبوتؐ نہیںبلکہ ختم حکومت ہے ، اِحسن اقبال نے کہا کہ ہمیں پاکستان کو ایشیا کا ٹائیگر بنانا ہے۔

دریں اثناء پولی ٹیکنیکل کالج نارووال میں تقریب سے خطاب کے دوران وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ موجودہ حکومت نے توانائی، معیشت اور امن کے ساتھ تعلیم پر اپنی توجہ مرکوز کی کیونکہ ترقی کا دارومدار تعلیمی صلاحیتوں پر ہے، کوئی مسلمان ختم نبوت پر ایک حرف بھی لائے وہ اسلام سے خارج ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ آج مسلمان اس لئے مار کھارہے ہیں کیونکہ کہ ہم میں اتحاد نہیں ، ہمارے پاس فتوے دینے والے بہت ہیں لیکن کوئی قوم کو یہ نہیں بتاتا کہ ہم پیچھے کیوں ہیں ، بغداد دنیا میں طاقت ور تھا لیکن فتوں کی وجہ سے مسلمانوں کا اقتدار ختم ہوگیا، مسلک کی بنیاد پر فساد شروع ہوجائیں تو پھر ہمیں کسی دشمن کی ضرورت نہیں۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ نفرت پھیلانے والے سیاسی رہنما پاکستان کے دوست نہیں بلکہ دشمن ہیں، خادم رضوی، طاہر قادری ، آصف زرداری مل کر بھی حکومت نہیں گرا سکتے، سینیٹ کے الیکشن مقررہ وقت پر ہونگے اور کسی کو حکومت گرانے کی مذموم سازش نہیں کرنے دیں گے۔