ملاکنڈ ‘ الخدمت فائونڈیشن کی جانب سے درجنوں معذوروں میں وہیل چیئرز تقسیم

ہفتہ 9 دسمبر 2017 19:57

ملاکنڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2017ء) الخدمت فائونڈیشن ملاکنڈ نے درجنوں معذوروں میں وہیل چیئرز تقسیم کئے ‘ معذوروں میں وہیل چیئرز تقسیم کرنے اور نو منتخب ضلعی صدر محمد طاہر سے ان کے عہدے کا حلف لینے کے سلسلے میں ایک تقریب درگئی میں منعقد ہو ئی جس کے مہمان خصوصی الخدمت فائونڈیشن خیبر پختونخواہ کے صوبائی صدر خالد وقاص چمکنی تھے ۔

تقریب کے دوران صوبائی صدر نے ملاکنڈ کے نومنتخب ضلعی صدر محمد طاہر سے ان کے عہدے کا حلف لیا ۔ اس موقع پر صوبائی صدر خالد وقاص چمکنی ، جماعت اسلامی کے ضلعی امیر و اُمیدوار صوبائی اسمبلی پی کے 98ملاکنڈ مولانا جمال الدین ، اُمیدوار قومی اسمبلی شہاب حسین ، سابق ایم این اے سید بختیار معانی ، الخدمت ملاکنڈ کے ضلعی صدر محمد طاہر اور جنرل سیکرٹری سہیل احمد خان نے بھی خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

صوبائی صدر خالد وقاص چمکنی اور ضلعی امیر مولانا جمال الدین نے کہا کہ الخدمت فائونڈیشن نے ہر مصیبت کے گھڑی میں غریبوں ، معذوروں، یتیموں اور بیوائوں کی دل کھول کر مدد کی ہے جس کی وجہ سے پاکستان سمیت پورے دُنیا میں الخدمت فائونڈیشن کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ۔انہو ں نے کہا کہ مخیر حضرات الخدمت فائونڈیشن کے ساتھ مل کر غریب اور مستحق خاندانوں کیساتھ کار خیر کے کاموںمیں حصہ لیں ۔