Live Updates

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے ، کرپٹ اور بد دیانت حکمرانوں کوکوئی پروا نہیں ‘ اعجاز احمد چوہدری

ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے ملک میں فوری نئے انتخابات کروائے جائیں ‘ رہنما تحریک انصاف

ہفتہ 9 دسمبر 2017 19:54

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے ، کرپٹ اور بد دیانت حکمرانوں کوکوئی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکز ی رہنما اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کی نالائقی اور نا اہلی کی وجہ سے ملک دن بدن شدید بحرانوں میں گھرتا جا رہا ہے جس کا کرپٹ اور بد دیانت حکمرانوں کوکوئی پروا نہیں ملکی میعشت تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے ، تجارتی خسارے میں خطر ناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے ملکی قرضوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے ، روپے کی قدر میں خطرناک حد تک کمی اور ڈالر کی قیمتوں میں اضافہ موجودہ حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہے ۔

انہوں نے حلقہ این اے 127کی مختلف یونین کونسل کے دورے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمران کرپشن اور حقیقی احتساب کے خوف سے اقتدار کے ساتھ چمٹے ہوئے ہے ، شہباز شریف ہر روز قوم سے جھوٹ بولتے ہے ،عمران خان نے نہیں ملکی ترقی کا راستہ شریف خاندان کی کرپشن اور لوٹ مار نے روکا ہوا ہے شہباز شریف عمران خان پر تنقید کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں سانحہ ماڈل ٹائون کی رپورٹ شہباز شریف کو جیل ڈالنے کے لئے کافی ہے ، سانحہ ماڈل ٹائون کے قتل عام میں شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ ملوث ہیں ، انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹائون کے قاتلوں کی جوڑی کا جیل شدت سے انتظار کر رہی ہے ، سانحہ ماڈل ٹائون کی رپورٹ کے بعد شہباز شریف اقتدار میں رہنے کا اخلاقی جواز کھو بیٹھے ہے، پی ٹی آئی سانحہ ماڈل ٹائون کے مظلوموں کے ساتھ کھڑی ہے اور انصاف کے حصول اور قاتلوں کو انجام تک پہنچانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ، نواز شریف ٹولہ نے اپنے آ قائوں کو خوش کرنے کے لئے ختم نبوت ﷺ کے قانون میں ترامیم کرنے کی سازش کی ، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے مطالبہ کیا کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے ملک میں فوری نئے انتخابات کروائے جائیں ، شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ اپنے آپ کو قانون کے حوالے کریں اور سانحہ ماڈل ٹائون کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی جائے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر فیاض بھٹی ، شبیر سیال ، میاں اختر حسین ، امجد خان ، مہر نعیم اللہ تاج ، ملک خادم حسین ، علائو الدین ، ندیم شاکر ، عرفان عباسی ، فاروق شاہ ، سمیت بڑی تعداد میں کارکنان موجود تھے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات