وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق (کل )کیپٹن مبین شہیدانڈر پاس کا افتتاح کریں گے

ہفتہ 9 دسمبر 2017 19:54

وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق (کل )کیپٹن مبین شہیدانڈر پاس کا افتتاح کریں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2017ء) وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کل ( اتوار ) گورو مانگٹ روڈ پر گلبرگ اور کینٹ کو ملانے والے کیپٹن مبین شہیدانڈر پاس کا افتتاح کریں گے۔ کیپٹن مبین شہید انڈر پاس کو قریبا پچاس کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے جس سے ڈیفنس ، والٹن ، مین کینٹ ،گلبرگ اور ملحقہ آبادیوں کے لاکھوں مکینوں کو سہولت ملے گی۔

(جاری ہے)

وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق اور رکن پنجاب اسمبلی یسین سوہل کو ایک بریفنگ میں بتایا گیا کہ کیپٹن مبین شہید انڈڑ پاس سے ہر روز ایک لاکھ کے قریب گاڑیاں گزریں گی اور صرف ایک برس کی قلیل مدت میں فیول اور وقت کی مد میں چھپن کروڑ سے بھی زائد کی بچت کا سبب بنے گا جو بچت اس کی لاگت سے بھی زیادہ ہوگی۔ کیپٹن مبین شہید انڈرپاس کی تعمیر سے گھنٹوں جام رہنے والی ٹریفک اور لوگوں کو ذہنی اذیت سے نجات مل سکے گی۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ کیپٹن مبین شہید انڈر پاس وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کی طرف سے ایک خوبصورت تحفہ ہے۔ افتتاح کے موقعے پر آج شام پانچ بجے مسلم لیگ نون کے زیر اہتمام ایک بڑے جلسے کا اہتمام بھی کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :