نواز شریف اور مریم نواز نے پاکستان واپسی موخر کر دی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 9 دسمبر 2017 19:47

نواز شریف اور مریم نواز نے پاکستان واپسی موخر کر دی
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔9دسمبر2017ء) نواز شریف اور مریم نواز نے پاکستان واپسی موخر کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لندن میں موجود سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نے پاکستان واپسی منسوخ کر دی ہے۔

(جاری ہے)

نواز شریف اور مریم نواز 4 دن کی تاخیر سے پاکستان واپس آئیں گے۔ نواز شریف اور مریم نواز لندن میں کلثوم نواز کے چیک اپ کے باعث پاکستان تاخیر سے آئیں گے۔ کلثوم نواز کا چیک اپ کروانے کے بعد نواز شریف اور مریم نواز اگلے ہفتے جمعرات کے روز پاکستان واپس آئیں گے۔