سینیٹر سراج الحق اور لیاقت بلوچ کاممتاز عالم دین مولانا محمد اکرم اعوان کے انتقال پر ا ظہار افسوس

ہفتہ 9 دسمبر 2017 19:39

سینیٹر سراج الحق اور لیاقت بلوچ کاممتاز عالم دین مولانا محمد اکرم اعوان ..
لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2017ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق اور سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے تنظیم الاخوان پاکستان کے بانی اور ممتاز عالم دین مولانا محمد اکرم اعوان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے بلندئ درجات اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔

(جاری ہے)

سینیٹر سراج الحق نے غلبہ دین کے لیے مولانا محمد اکرم مرحوم کی کوششوں کو زبردست الفاظ میں سراہاہے ۔

متعلقہ عنوان :