Live Updates

وزیر اعلی شہباز شریف کی آصف زرداری اور عمران نیازی پر کڑی تنقید

جھوٹ بولنے اور یوٹرن لینے پر عمران نیازی ،کرپشن کے بڑے کیسوں پر زرداری کو آڑے ہاتھوں لیا

ہفتہ 9 دسمبر 2017 19:31

وزیر اعلی شہباز شریف کی آصف زرداری اور عمران نیازی پر کڑی تنقید
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2017ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے جھنگ میں 1263 میگا واٹ گیس پاور پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری اور عمران نیازی پر کڑی تنقید کی - وزیر اعلی نے کرپشن کے بڑے کیسوں کے حوالے سے پیپلز پارٹی کی سابق حکومت اور آصف زرداری کو آڑے ہاتھوں لیا جبکہ جھوٹ بولنے اور یوٹرن لینے پر عمران نیازی کو حرف تنقید بنایا- وزیر اعلی کی تقریر کے دوران تقریب کے شرکاء نے کئی بار تالیاں بجا کر انہیں داد دی- وزیر اعلی نے اپنی تقریر کے اختتام پر جرمن زبان میں گفتگو کی اور جرمنی کے سفیر کا شکریہ ادا کیا- وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنی تقریر میں وزیراعلی شہباز شریف کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی وجہ سے گیس پاورپراجیکٹ وقت سے پہلے مکمل ہوئے ہیں جبکہ یہ منصوبہ بھی وقت سے پہلے مکمل ہو گا - انہوںنے کہا کہ شہباز شریف میرے دوست ، بھائی اور جیل کے ساتھی ہیں - شہباز شریف کے پاس ایسی ٹیم ہے جو منصوبوں کو سالوں میں نہیں بلکہ مہینوں میں مکمل کرتی ہے - انہوںنے چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب تھرمل پاورلمیٹڈ احد چیمہ کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایسے آفیسرز کی ضرورت ہے اور یہ اب بھکی کے بعد دوسرا منصوبہ لگا رہے ہیں - وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے اپنی تقریر میں وزیر اعلی شہباز شریف کو اپنا ہیرو قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوںنے ہمیشہ سبقت حاصل کی ہے اور ایکشن سے کام لیا ہے جبکہ دیگر صوبے آگے نہیں بڑھے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات