وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے ریڑھی گوٹھ میں منشیات کی فروخت کا نوٹس لے لیا

ہفتہ 9 دسمبر 2017 18:49

وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے ریڑھی گوٹھ میں منشیات کی فروخت کا ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2017ء) وزیرداخلہ سندھ سہیل انور خان سیال نے ریڑھی گوٹھ میں منشیات کی مبینہ فروخت اور اس کے خلاف سے آواز اٹھانیوالے شہریوں پرمتعلقہ پولیس کی جانب سے مقدمات کے اندراج کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ایسٹ کو ہدایات جاری کی ہیں کہ خبر کے مندرجات اور اہلیان علاقہ کے بیانات کو سامنے رکھتے ہوئے جامع انکوائری اور مرتکب ٹھرائے جانیوالے پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت انضباطی کاروائی کو یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مذید کہا کہ جملہ پولیس اقدامات پر مشتمل تفصیلی رپورٹ برائے ملاحظہ ومذید اقدامات فوری طور پر ارسال کی جائے۔

متعلقہ عنوان :